عراق، حشد الشعبی کے حملے میں چار داعشی ہلاک
شیعہ نیوز : عراق کی سکیورٹی انفارمیشن آفس کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی سکیورٹی انفارمیشن آفس نے رپورٹ دی کہ عراق کی رضا کار فورس حشد الشعبی کی سامرا میں ایک کارروائی میں داعش کے 4 دہشت گرد ہلاک کر دئے گئے۔
گزشتہ روز عراق کی سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے مفتی کو کرکوک سے گرفتار کیا تھا جبکہ گزشتہ ہفتے بھی
عراق کے صوبے کرکوک، نینوا، الانبار، دیالیٰ اور صلاح الدین داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اہم مراکز ہیں۔
خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشت گردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔
دوسری جانب عراقی سیکورٹی کے میڈیا ذرائع نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک کیٹیوشا میزائل جمعرات کی شام الفرات علاقے سے فائر ہوا اور بغداد کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر لگا۔ بیان میں بتایا گیا کہ میزائل سے کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔
اس سے پہلے اتوار کی رات کو بھی بغداد انٹرنیشنل ہوائی اڈے کو تین کیٹیوشا میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان میزائلوں میں سے ایک ہوائی اڈے کے پارکنگ لاونچ میں کرا جس کی وجہ سے چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ میزائل مغربی بغداد کے ابو غریب علاقے سے فائر ہوئے تھے۔