مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق: حشد الشعبی نے بغداد میں داعش کا حملہ ناکام بنا دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی نے دارالحکومت بغداد کے شمال میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے کل رات بغداد کے شمال میں واقع بلد علاقے پر حملے کی کوشش کی جسے حشد الشعبی کے جوانوں نے ناکام بنا دیا۔

اُدھر عراق کے مغربی صوبے الانبار سے خبر ہے کہ عراقی فوج نے ایک اسپیشل آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد گروہ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ ان دنوں عراقی فورسز ملک میں سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ چند ہفتوں کے دوران داعش دہشت گرد گروہ سے وابستہ دہشت گردوں نے عراق کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کے کئی علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کیں۔

چند ماہ سے عراق کے مختلف شہروں میں اقتصادی ناگفتہ بہ صورتحال ، بے روزگاری اور ناقص عوامی خدمات کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جو کچھ ہفتوں سے بارہا بلوے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔عراقی حزب اللہ نے عراق کی حالیہ صورتحال کے لئے امریکہ اور صیہونی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button