عراق: حشد شعبی کے اہلکاروں کی شہادت پر تین دن تک سوگ کا اعلان
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امریکی ہوائی حملے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد شعبی کے اہلکاروں کی شہادت پر ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے رضاکار فورس کی بریگیڈ 45 اور 46 کے اہلکاروں کی امریکی ہوائی حملے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام بین الاقوامی اور عراقی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ عراق کے القائم علاقہ میں دو روز قبل امریکہ کے ہوائی حملوں کے نتیجے میں عراق کی رضاکار فورس کے 25 افراد شہید اور51 زخمی ہوگئے۔حشد شعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین نے کل عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا جبکہ امریکی سفارتخانہ سےمظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی ۔
حشد شعبی کے اہلکاروں کی شہادت کے بعد عراقی عوام میں امریکہ کی نسبت شدید غم و غصہ پایاجاتا ہے دارالحکومت بغداد میں ہزاروں افراد نے امریکہ سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے عراق میں امریکی سفارتخانہ کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔