مشرق وسطی

عراق: حشد الشعبی کی کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی نے تکفیری دہشت گردتنظیم داعش کا اہم کمانڈر ہلاک کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ طارمیہ کے پہاڑی علاقے میں چھے گھنٹے تک جاری رہنے والے اس آپریشن میں داعش کا اہم سرغنہ ابا اسحاق اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

ابا اسحاق نے سن دوہزار سولہ سے اب تک عام شہریوں کے خلاف انتہائی گھناؤنے جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور عراق کے سیکورٹی اداروں کو کافی عرصے سے اس کی تلاش تھی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بغداد کے السنک نامی پل کے قریب کم سے کم چار دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دارالحکومت بغداد سمیت عراق کے مختلف علاقوں میں پچھلے چند ہفتوں کے دوران دھماکوں اور فائرنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں۔

عراق کا دارالحکومت بغداد پچھلے دنوں ملک میں ہونے والے مظاہروں کا اہم ترین مرکز بھی رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button