
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق، حشد الشعبی نے داعش کا اہم کمانڈر دھرلیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد شعبی نے آپریشن کے دوران وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد شعبی نے عراق کے شمالی علاقہ تلعفر سے وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔
حشدشعبی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ حشد شعبی کے اہلکاروں نے داعشی کمانڈر ابو احمد الحمدانی کو گرفتار کرلیا ہے جو تلعفر میں داعش کا کمانڈر تھا۔ حمدانی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ 2014 سے 2015 تک 10 دہشت گردانہ کارروائیاں کرچکا ہے۔