عراق، نامعلوم ڈرون کا حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت دو شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) نامعلوم ڈرون کے حملے میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر سمیت دو افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کی 80 ویں بریگیڈ کے کمانڈر سعید حسن سعید اور ان کے ایک ساتھی صوبہ نینوا کے علاقے سنجار میں نامعلوم ڈرون کے حملے میں شہید ہوگئے۔ اس حملے میں الحشد الشعبی کے تین دیگر جوان زخمی بھی ہوئے۔
الحشد الشعبی نے کہا کہ وہ حملے کی تحقیقات کر رہی ہے اور قوم کو جلد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔ صابرین نیوز نے کہا ہے کہ سنجار کے علاقے میں کیا جانے والا یہ حملہ ترک فوج نے کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس نے دہشت گرد گروہ داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے اور اب بھی ملک کے مختلف علاقوں میں داعش کی باقیات کے خلاف پرسر پیکار ہے۔