مشرق وسطی

عراق: ارداۃ النصر فوجی آپریشن کا پانچواں مرحلے کا آغاز

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی سیکورٹی فورس نے دہشت گردی کے خلاف جاری ارادۃ النصر فوجی آپریشن کے پانچویں مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی کربلا اور جنوبی الانبار میں پیر سے شروع کیے جانے والے آپریشن میں عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی، فیڈرل پولیس فورس نیز فضائیہ کے دستے شریک ہیں۔

عراق کی عوامی رضاکار فورس کے مطابق اس آپریشن کا مقصد صوبہ کربلا کے شمالی اور صوبہ الانبار کے جنوبی علاقوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کی غرض سے داعشی عناصر کے خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگاکر انہیں نابود کرنا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورس نے سات جولائی سے ارادۃ النصر فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا جس کے چار مرحلے کامیابی کے ساتھ مکمل کیے جا چکے ہیں۔

چوتھے مرحلے کے آپریشن میں صوبہ الانبار کے وسیع صحرائی علاقے کو داعشی دہشت گردوں سے پاک کردیا گیا ہے۔

عراق کے وزیر اعظم اور مسلح افواج کے کمانڈر انچیف عادل عبدالمہدی نے آپریشن کے نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button