
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
عراق، داعشی دہشت گردوں کے حملے میں پولیس کمانڈر شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے مقدس شہرسامرا میں داعشی دہشت گردوں نے حملہ کرکے ایک پولیس کمانڈر سمیت متعدد اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کمانڈر علی اللامی متعدد اہلکاروں سمیت مقدس شہر سامرا کے قریب دریائے دجلہ میں کشتی پر جارہے تھے کہ دہشت گردوں نے کشتی پر مارٹرگولوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس افسر سمیت 4 اہلکار شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے۔
عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ کرنے والے دو تکفیری دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔