عراق میں داعش کےاہم کمانڈر سمیت 39 واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عراقی فورسز کے انسداد دہشتگردی کے یونٹ نے صوبہ صلاح الدین کی الخانوکہ پہاڑیوں پر ایک آپریشن کیا جس کے نتیجے میں انتالیس دہشتگرد ہلاک گئے۔ حالیہ مہینوں کے دوران عراق کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں بالخصوص داعش کے خاتمے کے لئے عراقی فورسز کا وسیع پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔
عراق میں باضابطہ طور پر داعش کی شکست کے بعد اس سے وابستہ عناصر ملک کے مختلف علاقوں میں چوری چھپے دہشتگردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ تکفیری و صیہونی ٹولے داعش نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی مدد سے دوہزار چودہ میں داعش پر حملہ کیا اور بڑی تیزی سے اس ملک کے کئی مغربی اور شمالی حصوں پرقبضہ جما کر وہاں لاتعداد انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا مگر سترہ نومبر دوہزار سترہ میں عراق نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے تکفیری و صیہونی ٹولے داعش کو شکست دے کر ملک میں باضابطہ طور پر اس کے خاتمے کا اعلان کیا۔