مشرق وسطی

عراق: موصل میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ سیکورٹی آپریشن

شیعہ نیوز: عراق کے شہر موصل کے جنوب میں واقع ابراہیمیہ، الحسینیہ، المزّملات اور تل الریان سے دہشت گرد عناصر کا صفایا کرنے کے لئے، کئے جانے والے اس مشترکہ سیکورٹی آپریشن میں عراق کی عوامی رضاکار فورس کی مختلف یونٹیں منجملہ نینوا کے حشد الشعبی کے دو بریگیڈ حصہ لے رہے ہیں ۔ اسی طرح اس مشترکہ سیکورٹی آپریشن میں عراقی فوج کے سولہویں ڈویژن اورنینوا پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ جون دو ہزار سترہ میں عراقی حکومت نے داعش دہشت گردوں کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس نے عراق کے بہت بڑے علاقے پرقبضہ کرلیا تھا۔

داعش کے باقی ماندہ عناصر عراق کے مختلف علاقوں جیسے بغداد، صلاح الدین، دیالہ، کرکوک، نینوا اورالانبار میں اب بھی گاہے بگاہے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں ۔ گذشتہ ہفتے حشد الشعبی نے موصل کے جنوب میں الحضر کے علاقے میں بھی مشترکہ سیکورٹی آپریشن میں حصہ لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button