
عراق کے دارالحکومت بغداد میں تین بم دھماکے ، چھے افراد زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے دارالحکومت بغداد میں تین دھماکوں کی خبر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات شمالی عراق میں دو دھماکے ہوئے جبکہ مشرقی بغداد میں بھی ایک دھماکہ ہوا ہے۔ اس دھماکے میں کم سے کم چھے افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دوسری جانب نامعلوم تخریبی عناصر نے کربلا نجف روڈ کو بند کردیا۔
ایک عراقی عہدیدار نے کہا ہے کہ تخریبی عناصر نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر کربلا نجف روڈ کو بند کردیا کہ جو نہایت اہم روڈ ہے۔
بعض عراقی مظاہرین نے عراقی پارلیمنٹ میں کربلاء کے نمائندوں کے دفاتر کے سامنے بھی دھرنا دیا۔ عراقی مظاہرین نے سنیچر کی رات بغداد – ذیقار روڈ کو بند کردیا تھا۔
عراقی عوام گذشتہ تین مہینوں سے مظاہرے کر رہے ہیں تاہم اب ان کی تعداد کم ہوگئی ہے لیکن ہوائی اڈوں، پلوں کو بند کرنے اور اہم عمارتوں یا بجلی گھروں جیسے اہم مراکز کا محاصرہ کرنے جیسی تخریبی اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔