عراق کے حالیہ ہنگاموں میں امریکہ، اسرائیل اور امارات ملوث ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عصائب اہل الحق تحریک کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات عراق میں فتنہ پیدا کرنے میں ملوث رہے ہیں۔
عصائب اہل الحق کے سربراہ قیس الخزعلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ان کے ملک کے عوام مظاہروں میں تشدد بھڑکانے کا ذمہ دار بیرونی عناصر کو سمجھتے ہیں کہا کہ امریکہ ، صیہونی حکومت اور متحدہ عرب امارات کا مثلث عراقی مظاہرین کے قتل عام میں ملوث رہا ہے۔
الخزعلی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عام سروسز کی نامناسب صورت حال ، بےروزگاری اور دفتری بProtestدعنوانی کے خلاف مظاہرے کرنا عوام کا حق ہے کہا کہ عراقی عوام ، ہرگز ملک کے سیاسی نظام کا تختہ الٹنے اور تمام پارٹیوں کو ختم کردینے کے خواہاں نہیں ہیں ۔
عراق کی عصائب اہل الحق پارٹی کے سربراہ نے قطر کے الجزیرہ ٹی وی کو اٹنرویو دیتے ہوئے اس راز سے پردہ اٹھایا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا تھا کہ اس ملک کا نصف تیل ، عراق کی تعمیر نو کے عوض انھیں دے دیا جائے۔
حزب اللہ عراق نے بھی ابھی حال میں اعلان کیا تھا کہ امریکہ اور صیہونی حکومت ، بغداد کی پالیسیوں سے ناراضگی کے باعث عراق میں بدامنی پیدا کرنے میں ملوث ہیں ۔