مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، موصل سے وہابی دہشتگرد تنظیم داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں امریکہ اور سعودی عرب کے پیدا کردہ وہابی دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حکومتی فورسز اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے صوبہ نینوا میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق داعشی کمانڈر کو موصل کے صنعتی علاقہ الحی سےگرفتار کیا گیا ہے۔

عراقی فورسز نے موصل کو سن 2017 میں داعش کے ناپاک وجود سے مکمل طور پر پاک کردیا تھا۔

داعش کی نام نہاد خلافت کے خاتمے کے باوجود اس گروہ کے باقی بچے دہشت گرد عراق کے مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور بعض اوقات عراقی عوام اور سیکورٹی فورس پر حملے کرتے رہتے ہیں۔

دہشت گرد گروہ داعش نے امریکہ اور اس کے عرب اور مغربی اتحادیوں کے مالی اور عسکری تعاون سے سن دوہزار چودہ میں شمالی اور مغربی عراق کے وسیع علاقے پر قبضہ کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ داعش نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں بے شمار گھناؤنے اور انسانیت سوز جرائم کا اتکاب بھی کیا جس کے بعد عراق کی حکومت نے ایران سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کی باضابطہ درخواست کی تھی۔

عراقی کی مسلح افواج اور سیکورٹی اداروں نے ایران کی فوجی مشاورت کے ذریعے نومبر دوہزار سترہ میں صوبہ الانبار کے شہر راوہ کو آزاد کرانے کے بعد داعش کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کردیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button