مشرق وسطی

عراق کے وزیر اعظم عبدالمہدی کا اعلیٰ کمانڈروں کے ساتھ اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں نے وزیر اعظم عادل عبدالمہدی سے ملاقات اور سلامتی کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

سومریہ نیوز کے مطابق وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں پرامن مظاہرین کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے فوج اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کی قدردانی کی۔

دوسری جانب عراق کی مسلح افواج کے ترجمان عبدالکریم خلف نے ان خبروں کو سختی کے ساتھ مستر کردیا ہے کہ عالمی برداری نے ملک میں جاری مظاہروں کو طاقت کے بل پر دبانے کی غرض سے حکومت کو گرین سگنل دے دیا ہے۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ عراقی فوج کی بغداد کمان کے سربراہ جنرل قیس المحداوی نے بغداد کے التحریر اسکوائر پر بیٹھے مظاہرین سے ملاقات کی اور انھیں پرامن رہنے کی تلقین کرتے ہوئے ان کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button