عراق کی حالیہ بغاوت کے پیچھے امریکہ ہے۔ عراقی اسلامی تحریک
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی اسلامی تحریک کے ایک رہنما نے کہا ہے کہ عراق کی حالیہ بغاوت میں امریکی حکومت کا ہاتھ ہے۔
عراق کی اسلامی تحریک کے رہنما حسین الاسدی نے المیادین ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت نے بغداد حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہونے کی بنا پر یہ بدامنی شروع کرائی ہے اور یہ سینیریو بالکل ویسا ہی جیسا گذشتہ برس بصرہ میں انجام دیا گیا تھا۔
عراق کی اسلامی تحریک کے رہنما حسین الاسدی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ امریکہ ، عراقی حکومت کی پالیسیوں سے ناراض ہے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ مائک پمپئو نے عراقی وزیراعظم عادل عبدالمھدی کو ٹیلی فون کر کے کہا تھا کہ وہ چین کے ساتھ اقتصادی معاہدے پر دستخط کے لئے بیجنگ کا دورہ کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ یہ اقدام امریکہ کے ساتھ ان کے تعلقات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔
درایں اثنا عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندے اور کربلا کے امام جمعہ سید احمد الصافی نے ملک میں حالیہ مظاہروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ شہریوں کے سلسلے میں اپنی تمام ذمہ داریوں پر عمل کرے۔