
مشرق وسطی
عراق، کردستان میں تیل کے مراکز پر ڈرون حملے
شیعہ نیوز:عراق کے نیم خودمختار کردستان خطے میں بارودی مواد سے لدے ڈرون طیاروں نے تین اہم تیل تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے خطے کی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، بدھ کو مسلسل تیسرے روز کردستان میں واقع DNO کمپنی کے زیر انتظام آئل فیلڈز پر حملہ کیا گیا۔ یہ آئل فیلڈز ترکی کی سرحد کے قریب زاخو کے علاقے میں واقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم متعدد تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ ناروے کی تیل و گیس کمپنی DNO، زاخو کے علاقے میں "تاؤکے” اور "پیشکابیر” آئل فیلڈز کی نگرانی اور آپریٹنگ کی ذمہ دار ہے۔