عراق میں امریکی اور سعودی میڈیا کی بلوؤں کو ہوا دینے کی کوششیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ کے انعقاد کے موقع پر امریکہ اور سعودی عرب سے وابستہ میڈیا چینل مظاہروں کا رخ فساد اور بلوؤں میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں مظاہرین نے ملک کے صدر برہم صالح کو پیر تک نئے وزیر اعظم کو نامزد کرنے کی مہلت دی تھی۔ مہلت ختم ہوتے ہی عراق میں مظاہروں کا سلسلہ پھر سے شروع ہو سکتا ہے۔
سعودی عرب اور امریکہ کے کچھ میڈیا چینل حکومت مخالف مظاہروں کو اشتعال دلانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔
مثال کے طور پر امریکی چینل الحرۃ نے کچھ مقالے شائع کئے جن کا عنوان تھا انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئيں اور ایران کے کمزور ارادوں کے ساتھ عراق میں مظاہرین کی مد نظر حکمت عملی۔ اس چینل نے عراق میں نئے تخریبی اقدامات انجام دینے کے لئے مظاہرین کو سڑکوں پر اترنے کی دعوت دی ہے۔
بغداد الیوم نامی ویب سایٹ نے ناصریہ میں مظاہرین کی جانب سے عراق کے سیاسی حکام کو دی گئی مہلت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جیسا کہ امید ہے کہ مظاہرین کی جانب سے دی گئی مہلت کے ختم ہونے کے بعد سڑکوں پر مظاہروں کا سلسلہ تیز ہوگیا اور کچھ مظاہرین نے بغداد کی سڑکوں کو بند کر دیا ۔
متحدہ عرب امارات کے عربی زبان میں چلنے والے چینل اسکائی نیوز نے بھی عراق میں مظاہروں پر اپنی خاص رپورٹ پیش کی اور بغداد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کے زخمی اور ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔