مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹوں سے حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے دوسرے بڑے شہر موصل میں نامعلوم افراد نے امریکی فوجی مراکز کو راکٹوں سے نشانہ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق عراقی فوج نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی درمیانی شب شمالی عراق میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔

عراقی نیوز نے خبر دی ہے کہ القیارہ نامی فوجی اڈے کے قریب 17 راکٹ گرے تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی اور عراقی فورسز حملہ کرنے والوں کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

عراقی فوج کے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ مشتبہ دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی گئی جس میں ایک گاڑی تباہ اور تین دہشت گرد مارے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوج نے متعدد میزائل بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ پوری عراقی قوم امریکی فوجیوں کا انخلاء چاہتی ہے، عراقی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کے بہانے اس ملک میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے۔

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق کے حالیہ مظاہروں کے دوران دلخراش واقعات میں امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب براہ راست ملوث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button