مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں داعش کا حملہ، حشد الشعبی کے 4 جوان شہید

شیعہ نیوز : عراق کے شہر کرکوک کے دیہی علاقے میں دہشت گرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنانے کے دوران حشد الشعبی کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

حشد الشعبی کے میڈیا سیل سے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے 16 ویں بریگیڈ نے کرکوک میں داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

داعش کے حملے کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے حشد الشعبی نے داعش کے کئی دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کردیا جبکہ اس جھڑپ میں حشدالشعبی کے 4 جوان شہید ہو گئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حشد الشعبی کے سولہویں بریگیڈ کی فورسز داعش کو کرکوک کے جنوب مغرب میں واقع ’’سام عاصی‘‘ نامی گاؤں میں داخل ہونے سے روکنے میں کامیاب رہیں۔

عراقی ذرائع کا کہناہے کہ حشد الشعبی کی جوابی کارروائی میں متعدد داعشی ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ بعض تکفیری عناصر فرار ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

عراق کے صوبے کرکوک، نینوا، الانبار، دیالیٰ اور صلاح الدین داعش کی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے اہم مراکز ہیں۔

خیال رہے کہ عراق میں داعش کی باضابطہ شکست کے بعد اب دوبارہ امریکی دہشت گردوں کے ذریعے شام سے ملنے والے سرحدی علاقوں سے داعشی عناصر عراق کی سرحدوں کے اندر منتقل کئے جا رہے ہیں تاکہ ایک بار پھر عراق میں بد امنی کو ہوا دی جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button