مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں دشمنوں کی تمام ریشہ دوانیاں، سازشیں ناکام ہوگئی ہیں۔ آیت اللہ خامنہ ای

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے ایک ٹوئٹر پیغام کے ذریعے ہمسایہ اور برادر ملک عراق میں حالیہ بدامنی کے واقعات پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائیٹ khamenei.ir نے گزشتہ روز ٹویٹر میں ایک پیغام میں عراق کے حالیہ بدامنی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایران اور عراق کی قومیں ایک دل دو جان ہیں اور دونوں قومیں اللہ تعالی پر ایمان اور اہلبیت علیھم السلام کے ساتھ محبت کی وجہ سے ایک دوسرے سے متصل ہیں اور ان کا باہمی اتصال و اتحاد روزبروز مضبوط اور مستحکم ہوتا جائےگا۔

انہوں نے مزید فرمایا کہ ایران اور عراق کی دو قوموں کے درمیان اختلافات ڈالنے کے لیے دشمنوں کی تمام ریشہ دوانیاں ، سازشیں اور کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

اربعین حسینی کے پیدل مارچ کی مذہبی تقریب تک صرف کچھ ہی دن باقی ہے ایران اور دنیا بھر سے کروڑوں افراد زیارت کے لیے عراق کی طرف روانہ ہو گئے ہیں، یہ پیدل مارچ جو مسلمانوں خاص طور پر ایران اور عراق کی دونوں قوموں کے درمیان باہمی اتحاد کا مظہر ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران اور عراق کے مشترکہ دشمن نے عراق میں بدامنی کو ہوا دے کر اس عظیم واقعے کو متاثر کرنے کی کوشش کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ایران سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے کروڑوں لوگ چہلم حضرت امام حسین ؑ میں شرکت کے لئے عراق کے مقدس شہر کربلا کا سفر کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button