عراق میں ارادۃ النصر نامی آپریشن جاری رہے گا۔ حشدالشعبی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ عراق میں جب تک مکمل امن قائم نہیں ہوجاتا اس وقت تک اس کے فوجی اور عراقی سیکورٹی فورس کی ارادۃ النصر فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے ایک کمانڈر ہادی الخراسانی نے کہا ہے کہ حشد الشعبی کے فوجیوں نے ، ارادۃ النصر نامی کارروائیوں کے اس مرحلے میں عراق کی چھے سو پچاس کلومیٹر سے زیادہ سرحدی پٹی کو اپنے کنٹرول میں لے کر اسے دہشت گردوں کے وجود سے پوری طرح صاف کردیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکی فوجی سرحدی علاقوں میں اختلافات پیدا کرنے اور مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے صحراؤں میں موجود داعش کے بعض عناصر کو اکسانے اور ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں۔
حشد الشعبی کے مذکورہ کمانڈر نے کہا کہ حشدالشعبی اور عراق کے سیکورٹی اہلکاروں کی فوجی کارروائیاں اس وقت تاک جاری رہیں گی جب تک اس ملک کی سرحدوں پر پوری طرح امن نہیں ہوجاتا ۔
ارادۃ النصر نام سے انجام پانی والی ان کارروائیوں کا آغاز سات جولائی سے ہوا تھا اور اب تک ان کارروائیوں کے پانچ مرحلے پوری کامیابی سے انجام پاچکے ہیں۔
درایں اثنا بعض خبری ذرائع نے عراقی دارالحکومت بغداد کے گرین زون میں دھماکے کی خبر دی ہے۔
اسکائی نیوز ٹی وی کے مطابق جمعرات کو گرین زون میں دھماکے کی آوازیں سنی گئیں تاہم ابھی اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں ۔