پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عراق میں بلوؤں اور تشدد کے پیچھے سعودی عرب کا ہاتھ ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید نیاز حسین نقوی نے کہا ہے کہ عراق میں ہونیوالی بدامنی کے ذمہ دار امریکہ ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور صدام حسین کی باقیات ہیں جو مقدس سرزمین کے عوام کو اپنے زیر اثر کرنا چاہتی ہیں۔ بلوائیوں کی مذموم کارروائیوں کے پیچھے امریکی خواہشات ہیں۔ ان شاءاللہ عراقی عوام ان مذموم ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدام حسین کی حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد امریکہ کو بڑی سرمایہ کاری کے بعد توقع تھی کہ عراق اس کے زیر اثر آجائے گا لیکن ایسا نہ ہوا حتیٰ کہ حالات یہاں تک پہنچ گئے کہ جب چند ماہ پہلے ٹرمپ عراق میں قائم امریکی چھاونی پر امریکی افواج سے ملاقات کیلئے گیا تو عراق کے وزیراعظم اور صدر نے نہ صرف امریکی صدر سے ملاقات نہیں کی بلکہ احتجاج کیا کہ عراقی حکومت کی اجازت کے بغیر وہ ملکی حدود میں داخل کیوں ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button