مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، کردستان میں داعش کے خلاف کاروائی، ۲۲ تکفیری دہشتگرد گرفتار

شیعہ نیوز: عراق کے علاقے کردستان میں دہشتگرد گروہ داعش کی باقیات کا صفایا کرنے کے لئے ہونے والی کارروائی میں داعش کے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

الشرقیہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کردستان کے علاقے کی سکیورٹی فورسز نے داعش کے 22 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گرفتار ہونے والوں میں اپنے آپ کو فلوجہ کا والی کہلانے والا «ابوعلی الجمیلی» بھی شامل ہے۔

ابھی حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دھماکہ خیز مواد سے بھری داعش کی ایک کار کو نشانہ بنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورس بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button