مشرق وسطی

عراق میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انقرہ سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ترکی کے 2 فوجی شمالی عراق کے پنجہ علاقے میں پی کے کے( PKK)کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوئے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ ان جھڑپوں میں ترکی کا ایک فوجی زخمی اور پی کے کے( PKK) کا ایک اہلکار ہلاک ہوا۔

کل بھی شمالی عراق میں ترکی کا ایک فوجی ہلاک جبکہ 2 روز قبل شام کے علاقے حلب کے مضافات میں ترکی کی ایک فوجی گاڑی پر میزائل حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ترکی کے 3 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوئے تھے۔ تاہم ترکی کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ہونے والے حملے میں ترکی کے 2 فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حملہ کرد فورسز نے کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button