مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

زائرین اربعین حسینی پر داعشی حملوں کا منصوبہ ناکام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اربعینِ حسینی کے موقع پر زیارت امام حسین علیہ السلام کے لئے جا رہے زائرین پر حملے کا داعشی منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق امریکی و تکفیری دہشتگر ٹولے داعش کے عناصر چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر زائرین کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنائے ہوئے تھے جسے ناکام بنا دیا گیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عراق کی سکیورٹی اور انٹیلیجیس فورسز نے ملک کے مختلف علاقوں میں تکفیری دہشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انکے منصوبوں کو ناکام بنایا ہے۔

گزشتہ ہفتے عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد سعدون نے اربعین حسینی کے موقع پر خاص سکیورٹی انتظامات کئے جانے کی خبر دی تھی جس کے تحت دسیوں ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو کربلا کی منتہی ہونے والی شاہراہوں پر تعینات کیا گیا ہے۔

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے پیدل مارچ میں دسیوں لاکھ عراقیوں کے علاوہ عراق میں موجود ہزاروں غیر ملکی بھی اربعین مارچ میں شریک ہیں۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس سال اربعین کے موقع پر غیر ملکی زائرین کو محدود پیمانے پر عراق میں اربعین مرچ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے تاہم اس سال بھی عراقی عوام اور وہاں موجود غیر ملکی شہری برسہا برس کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اور کورونا وائرس کے پیش نظر طبی اصولوں کی پابندی کے ساتھ بصرہ، ناصریہ اور سماوہ سمیت مختلف علاقوں سے کربلا کی جانب پیدل مارچ میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ کربلا میں اربعین حسینی کے مراسم عزاداری میں کروڑوں عاشقان امام حسین(ع) کی شرکت دنیائے اسلام کی دوستی، یکجہتی اور اتحاد کا مظہر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں 20 صفر 1443 ہجری قمری مطابق 27 ستمبر 2021 بروز پیر حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے باوفا اصحاب و انصار کا چہلم ہے اور اس موقع پر ہر سال دسیوں لاکھ ملکی اورغیر ملکی زائرین کربلا پہنچتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button