مشرق وسطی

عراق: نیا انتخابی قانون عراقی پارلیمنٹ سے منظور

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی پارلیمنٹ نے آخرکار منگل کی شب پچاس شقوں پر مشتمل نئے انتخابی قانون کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ نے منگل کی شب پچاس شقوں پر مشتمل نئے انتخابی قانون کی چھتیس شقوں کی منظوری دی جبکہ چودہ شقوں کی منظوری پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

عراق کے انتخابی قانون میں سب سے اہم تبدیلی یہ کی گئی ہے کہ انتخابی عمل پارٹی پینل کے بجائے انفرادی طور پر انجام پائےگا۔

نئے قانون کے تحت عراقی عوام پورے پارٹی پینل کو ووٹ دینے کے بجائے اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ ہرامیداوار انفرادی طور پر اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا پابند ہوگا اور سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والا امیدوار ہی کامیاب قرار پائے گا۔

عراق کے نئے انتخابی قانون کے مطابق انتخابی حلقہ بندیاں صوبائی بینادوں پر انجام پائیں گی اور ایک لاکھ سے کم آبادی والے شہروں کو قریب ترین شہری حلقے میں ضم کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انتخابی قوانین میں اصلاحات، عراق میں مظاہرہ کرنے والوں کا اہم ترین مطالبہ تھا۔

عراق کے بعض صوبوں میں پچھلے چند ماہ کے دوران پرتشدد مظاہرے کیے جاتے رہے ہیں جس کے دوران درجنوں افراد ہلاک اور زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button