مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، صلاح الدین صوبے سے داعش سرغنہ گرفتار

شیعہ نیوز : عراقی انسداد دہشت گردی فورس نے ملک کے مرکزی صوبے صلاح الدین کے اندر کارروائی کرتے ہوئے داعش کا ایک سرغنہ گرفتار کر لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان یحیی رسول نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ ملک کے مرکزی صوبے صلاح الدین میں ہونے والے خفیہ آپریشن کے دوران ایک انتہائی مطلوب داعشی کمانڈر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

عرب ای مجلے شفق نیوز کے مطابق داعشی کمانڈر کی گرفتاری پر تمام ہونے والی یہ کارروائی علی الصبح شہر الشرقاط میں انجام پائی ہے جس میں ملکی انٹیلیجنس نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان یحیی رسول نے کہا کہ داعشی سرغنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس کی جانب سے ملک کے مخلتف علاقوں کے اندر گزشتہ 4 دنوں سے ایک انتہائی پیشرفتہ آپریشن جاری ہے جبکہ گرفتار کیا جانے والا داعشی دہشت گرد مبینہ ’’ولایت دجلہ‘‘ کی طرف سے ’’دھماکہ خیز پیکٹس‘‘ رکھے جانے کا انچارج تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ منگل کے روز عراقی وزیر اطلاعات کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں بھی ایک معروف داعشی کمانڈر کی گرفتاری کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ عراقی سکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبہ کرکوک میں ہونے والے ایک آپریشن کے دوران بھی چند ایک داعشی دہشت گرد گرفتار کئے گئے تھے جو داعشی کی کلیدی پوسٹوں پر تعینات تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button