مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق، سامرا میں داعش کے خلاف بڑی کاروائی، ۱۲ دہشتگرد واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فوج اور اس ملک کی عوامی رضاکار فورس نے سامرا کے جنوبی علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے عناصر کے خلاف ایک بڑی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔

المعلومہ کی رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی نے منگل کے روز سامرا کے جنوب میں واقع یثرب کے علاقے میں داعشی عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان دہشت گرد عناصر کا بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود ضبط کر لیا۔

نینوا اور صلاح الدین میں بھی ایک کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو تباہ اور دس دہشت گرد عناصر کو ہلاک کر دیا گیا۔ العیثہ کے علاقے میں بھی دھماکہ خیز مواد سے لیس دو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا ہے تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عنصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button