
عراق: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی کاظمین مقدس کی زیارات
گورنر سندھ نے حرم مطہر سے منسلک میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تاریخ سے متعلق نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا
شیعہ نیوز: گورنر سندھ نے روضہ امام موسیٰ کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام پر با ادب حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کے اتحاد، فلاح اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر سندھ نے ملک کے تحفظ، امن و استحکام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے بھی دعا کی۔ روضہ پر حاضری کے دوران گورنر سندھ نے زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا، اس عمل سے اخلاص و خدمت کی خوبصورت روایت کو برقرار رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: آج اسلام آباد میں اہلِ پاراچنار نے ایک مرتبہ پھر امن کی صدا دی ہے، اب ریاست کا امتحان ہے ،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس
بعد ازاں گورنر سندھ نے روضہ سے منسلک میوزیم کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے اسلامی تاریخ سے متعلق نایاب نوادرات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ دورے کے اختتام پر گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے، جن میں انہوں نے اپنے روحانی تجربات، عقیدت اور امتِ مسلمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔