مشرق وسطی

عراق، دہشت گرد امریکی فوجیوں کے اٹھویں کانوائے پر حملہ

شیعہ نیوز: بغداد کے التاجی علاقے میں آج دہشت گرد امریکی فوجیوں کے ایک لاجسٹک کانوائے کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں یہ امریکی فوجیوں پر ہونے والا آٹھواں حملہ تھا۔

ابھی تک کسی گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

صابرین نیوز چینل نے اس سے پہلے منگل کو المثنی اور ذی قار صوبوں میں دہشتگرد امریکی فوج کے دو کاروانوں پر حملے کی خبر دی تھی ۔

پہلے کارروان کو الناصریہ میں اور دوسرے کاروان کو شہر السماوہ میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ پہلے حملے کی ذمہ داری قاصم الجبارین نامی استقامتی گروہ نے قبول کی ہے۔

عراقی ذرائع نے بتایا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی امریکا کے فوجی کارواں پر عراق کے متعدد علاقوں میں حملے ہوئے تھے۔

عراقی ذرائع نے گذشتہ دنوں بھی اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئی امریکی کاروانوں پر حملے کی خبر دی تھی۔

امریکی فوجی کاروانوں پر حملے عراق میں روز کا معمول بن چکے ہیں۔ عراقی عوام اپنے ملک سے دہشتگرد امریکی فوجیوں کے باہر نکلنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس ملک کی پارلیمنٹ بھی اس حوالے سے ایک بل منظور کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button