
عراق، ایک دن میں تین امریکی لاجسٹک قافلوں پر حملہ
شیعہ نیوز: تیسرے امریکی لاجسٹک قافلے کو مشرقی الانبار میں سڑک کے کنارے نصب چار بموں سے نشانہ بنایا گیا۔
اس سے پہلے عراقی ذرائع نے منگل کی دوپہر صوبہ دیوانیہ میں دو امریکی فوجی قافلوں پر حملے کی خبر دی تھی۔
پیر کے روز بھی صوبہ بغداد کے علاقے سریع الشعلہ میں ایک امریکی لاجسٹک قافلے کو سڑک کے کنارے نصب بم سے نشانہ بنایا گیا تھا۔
عراق میں امریکی دہشت گرد فوج کی چھاؤنیوں، چیک پوسٹوں اور لاجسٹک قافلوں کو ان دنوں تواتر کے ساتھ نشانہ بنایا جارہا ہے۔
گزشتہ دنوں عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے خلاف امریکی حملوں کے بعد عراقیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد میں شامل تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے مطالبات شدت اختیار کرگئے ہیں۔
امریکہ مختلف بہانوں، دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے عراق میں اپنی فوجی موجودگی جاری رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔