مشرق وسطی

عراق، امریکہ تخریب کاری کی کوشش کررہا ہے، سیاسی رہنما کا انتباہ

شیعہ نیوز: عراقی اعلی رہنما نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ عراق میں بدامنی پھیلانے کے ایک خطرناک منصوبے پر عملدرآمد کی کوشش کررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی اعلی رہنما نے امریکہ پر ملک میں تخریب کاری کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یورپی یونین کا متعدد ایرانی اہلکاروں پر پابندیوں کا اعلان!

تفصیلات کے مطابق عراقی سیاسی اتحاد العزم کے رہنما عبدالسلام الدلیمی نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ عراق میں بدامنی پھیلانے کے ایک خطرناک منصوبے پر عملدرآمد کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ عراقی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے تاکہ شام کے "الهول” کیمپ میں موجود داعش کے آٹھ ہزار سے زائد جنگجوؤں کے اہل خانہ کو نینوی کے "الجدعہ” کیمپ منتقل کیا جاسکے۔

الدلیمی کے مطابق یہ اقدام عراق کی سلامتی کے لیے ایک واضح خطرہ ہے اور اس کا مقصد ملک کے آزاد شدہ علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے، تاکہ امریکہ اپنی موجودگی کو جاری رکھنے کا جواز پیدا کرسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی سیکیورٹی ادارے اس امریکی منصوبے کی سختی سے مخالفت کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button