مشرق وسطی

عراقی فضائیہ کا داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز نے کرکوک میں داعش کے بچے کھچے عناصر کے خلاف کاروائی شروع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کرکوک کے علاقے وادی الشی میں داعشیوں کے ایک ٹھکانے کو عراقی فضائیہ نے بمباری کرکے تباہ کر دیا ہے۔

عراقی سیکورٹی فورسز نے پورے ملک میں داعشیوں کی تلاش اور ان کے خاتمہ کا آپریشن کئی سال سے جاری رکھا ہوا ہے۔

یاد رہے کہ 2017ء میں تین سالہ جنگ کے بعد عراق سے داعش کے خاتمہ کا اعلان کیا گیا تھا لیکن عراق کے مختلف صوبوں دیالہ، کرکوک، نینوا، صلاح الدین، انبار اور بغداد میں داعش کے بچے کچھے عناصر اور چھپے ہوئے دہشت گرد وقتا فوقتا دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button