مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی عوام کا امریکہ کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی عوام نے گزشتہ صدی کا دوسرا سب سے عظیم اور تاریخی مظاہرہ کر کے امریکہ اور اسکے دہشت گردوں سے اپنی نفرت و بیزاری کا بھرپور اعلان کیا۔

عراق کے دارالحکومت بغداد سمیت مختلف شہروں میں حشد الشعبی کی حمایت اور امریکہ کےخلاف سخت مظاہرے کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دارالحکومت بغداد سمیت درجنوں شہروں میں ہزاروں افراد امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے خلاف مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے امریکہ، اسرائیل اور آل سعود کے خلاف نعرے لگائے اور امریکی پرچم نذرآتش کردیا۔

لاکھوں مظاہرین نے عراق سے امریکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق کو امریکی فوج کا قبرستان بنایا جائے گا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ عراق ایک آزاد ملک ہے بیرونی مداخلت ناقابل برداشت ہے۔

عراقی عوام نے ملک بھرسے غیرملکی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ گزشتہ صدی میں عراقیوں کا دوسرا سب سے بڑا مظاہرہ ہے جو انہوں آج تاریخ میں رقم کیا ہے۔ اس قبل عراقی عوام نے ۱۹۲۰ سے ۱۹۲۱ کے دوران برطانوی سامراج کے خلاف ملک گیر قیام کر کے برطانیہ کو ملک سے باہر نکلنے پر مجبور کر دیا تھا۔

صدام کے سرنگوں ہونے اور ملک میں امریکہ کے آنے کے بعد مظاہرے ہوتے رہے ہیں مگر یہ ایسا پہلا مظاہرہ ہے جس میں عراق کی سبھی جماعتوں اور گروہوں نے متحدہ طور پر اس مظاہرے کی حمایت کی اور اپنے حامیوں کو دہشت گرد امریکہ کے خلاف سڑکوں پر آنے کی دعوت دی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button