مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی عوام کا ملین مارچ، امریکہ کے خلاف تحریک کا آغاز ہے۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے امریکی فوجیوں کی موجودگی کے خلاف عراقی عوام کے ملین مارچ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس بات کی علامت ہے کہ عراقی عوام امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہے۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ عراقی قوم نے آج ایک بار پھر اس بات پر تاکید کر دی کہ وہ پختہ عزم کے ساتھ امریکہ کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے بیان میں آیا ہے کہ بغداد کے اسکوائرز اور سڑکوں پرعراقی لاکھوں کی تعداد میں عراقی عوام کی موجودگی، اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ عراق کے شریف اور حریت پسند عوام ملک میں غاصب امریکیوں کی موجودگی پر راضی نہیں ہیں۔

تحریک حزب اللہ کے بیان میں عراقی عوام کے ملین مارچ کی قدردانی کرتے ہوئے جس میں امریکہ کی تسلط پسندی اور غاصبانہ قبضے کے مقابلے میں اپنی یکجہتی پر تاکید کی گئی ہے، آیا ہے کہ عراقی عوام کا شجاعانہ اور شرافت مندانہ موقف، عرب اور مسلم امۃ کے صادقانہ موقف کی عکاسی ہے جو امریکہ کے غاصبانہ قبضے اور اپنے اثاثوں پر واشنگٹن کی تسلط پسندی کے خلاف متحد ہوکر اُٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔

حزب اللہ لبنان نے امید ظاہر کی ہے کہ عراقیوں کے مظاہرے، عرب اور اسلامی ممالک میں وسیع تحریکوں اور مظاہروں کا مقدمہ بنیں گے اور ہمارا پورا علاقہ غاصبوں اور ان کے ایجنٹوں سے آزاد ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button