مشرق وسطی

عراقی عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے وزير اعظم عادل عبدالمہدی نے کہا ہے کہ عراقی عوام کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات اور ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج کو مضبوط بنانا، عراقی عوام کی معاشی صورتحال پر توجہ دینا، کرپشن اور دہشت گردی کا مقابلہ نیز ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنا عراقی حکومت کے اہم منصوبوں میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ عراقی قانون میں اصلاحات بھی حکومت کے پروگرامز کا حصہ ہے۔

درایں اثنا ءعراقی عدالت نے عراق کی پارلیمنٹ کے نمائندے طلال الزوبعی کو گرفتار کرنے کا حکم صادر کیا ہے۔

عدالت نے عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے پر ملک سے باہر جانے پر بھی پابندی عائد کردی ہے اور اس کی منقولہ ور غیر منقولہ جائیداد کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button