عراقی دارالحکومت بغداد میں متعدد دھماکے، 11 افراد زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے سیکورٹی ذرائع نے دارالحکومت بغداد میں کئی دھماکوں کی خبر دی ہے۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ پیر کی رات شمالی بغداد کے الشعب علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم کا دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
جنوبی بغداد کے الشرطہ الرابعہ اور حی الاعلام علاقوں میں دو بم دھماکوں میں پانچ عام شہری زخمی ہوگئے- گذشتہ سنیچر کو بھی عراقی ذرائع نے بغداد کے مختلف علاقوں میں پانچ دھماکوں کی خبر دی تھی جس میں کم سے کم گیارہ افراد زخمی ہوئے تھے ۔
عراق میں داعش دہشت گردوں کی ناکامی کے باوجود اس ملک کے بعض علاقوں میں دہشت گرد گروہ کے افراد موجود ہیں اور اکا دکا دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
عراقی سیکورٹی فورسز اس ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔