پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

اب تک 600 سے زائد قافلوں کو ویزے جاری کئے جاچکے ہیں،عراقی سفارتخانہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) چہلم امام حسین پر پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے کا معاملہ، عراقی سفارتخانے کے مطابق چہلم امام حسینؑ کیلیے عراق جانے والے 600 قافلوں کو اب تک ویزے جاری کیے جاچکے ہیں۔

عراقی سفارتخانے کے مطابق گزشتہ روز اربعین کیلئے پاکستانی زائرین کو 13ہزار 100 ویزے جاری کئے گئے۔

عراقی سفارتخانے کے مطابق زائرین کی سہولت کیلیئے سفارتخانے میں جمعہ اور ہفتہ کو بھی ویزوں کے اجرا کا عمل جاری رہے گا۔

اب تک مجموعی طور پر اربعین کیلئےپاکستانی زائرین کو 46ہزار ویزے جاری کئے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ عراقی سفارتخانے کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو 86ہزار ویزے جاری کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button