
عراقی فضائیہ اور حشد الشعبی کی کارروائیوں میں 21 داعشی واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فضائیہ نے صوبہ صلاح الدین میں حملے کرکے داعش کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔دوسری کارروائی میں حشد الشعبی نے صوبہ کرکوک میں داعش کے آٹھ خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدین کے دفاعی اور آپریشنل اتھارٹی نے اتوار کے روز کہا کہ عراق کے جنگی طیاروں نے اس کارروائی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انھیں مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
عراق کی مسلح افواج کے جوانوں نے گزشتہ ہفتے بھی کرکوک میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔
دوسری طرف عراق کے سیکورٹی اداروں نے داعش کے آٹھ خطرناک دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
بغداد میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی اور مسلح افواج کے جوانوں نے مشترکہ آپریشن کے دوران صوبہ کرکوک کے علاقے وادی الشای کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے۔
اس آپریشن کے دوران داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں تہس نہس کر دیا گیا۔ عراق کی عوامی رضاکار فورس اور مسلح افواج کی مشترکہ کاروائی کے دوران داعش کے آٹھ خطرناک دہشت گرد بھی اپنے متعدد ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گئے۔
قبل ازیں عراقی سیکورٹی اداروں نے صوبۂ نینوا میں داعش کے بھرتی انچارج کو گرفتار کیا تھا۔
اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دیتے رہتے ہیں۔