عراقی فورسز داعشی عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کر رہی ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان نعمان الصباح نے خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی انسداد دہشت گردی فورس عراق میں باقی ماندہ داعشی عناصر کی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عراقی انسداد دہشت گردی فورس ہر طرح کی دہشت گردانہ کارروائی کو ناکام بنا دے گی۔
صباح النعمان نے کہا کہ دہشت گرد عراق میں جس مقام پر بھی اپنے قدم مضبوط کرنے کی کوشش کریں گے، انسداد دہشت گردی فورس اُنہیں آ لے گی جبکہ دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشنز جاری رہیں گے۔
عراقی انسداد دہشت گردی فورس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے دشمن کی طرف سے لاحق تمام تر خطرات کا جائزہ لے رکھا ہے جو عراق کے اندرونی امن و امان کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
انہوں نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز اور انسداد دہشت گردی فورس دشمن کے کسی بھی طرح کے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔