مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی فوج کی بڑی کاروائی، داعش کے 10 ٹھکانے تباہ 6 دہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز: عراقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ملکی سکیورٹی فورسز نے صوبہ الانبار میں ایک بڑا آپریشن انجام دیا ہے جس میں بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم داعش کے 6 خفیہ ٹھکانوں، 2 زیر زمین سرنگوں اور اسلحے کے 2 گوداموں کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ اس کارروائی میں داعش کے 6 دہشت گرد بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

عرب ای مجلے موازین نیوز کے مطابق عراقی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراقی مشترکہ کمانڈ سنٹر نے صوبہ الانبار میں واقع وادی حوران کے شمالی علاقوں اور الثرثار جھیل کے جنوبی علاقوں کے اندر حشد الشعبی کی مدد سے دہشت گردوں کے خلاف ایک وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراقی سکیورٹی فورسز نے اس کارروائی کے دوران داعش کی 6 خفیہ پناہگاہوں اور اسلحے کے 2 گوداموں کو تباہ کر دیا ہے جہاں بظاہر موٹرسائیکلوں کی ورکشاپیں اور گاڑیوں کا کباڑخانہ بنایا گیا تھا۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ بالا مقامات کو دہشت گردوں کی جانب سے گاڑیوں کے اندر بم نصب کرنے سمیت متعدد دہشت گردانہ مقاصد کے لئے استعمال کیا جاتا تھا جبکہ اسی علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے خفیہ نقل و حمل کے لئے کھودی گئی 2 زیرزمین سرنگیں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

عراقی مشترکہ کمانڈ سنٹر کے مطابق اس کارروائی میں داعش کے 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے ہیں جن کے ساتھ صوبہ الانبار کے شمال میں واقع الصکار نامی صحرائی علاقے کے اندر عراقی سکیورٹی فورسز کی جھڑپ ہوئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button