مشرق وسطی

عراقی جنرل محمود فلاحی کا امریکی سی آئی اے کے ساتھ رابطہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں الانبار فوجی آپریشن کے کمانڈر جنرل محمود فلاحی کی ایک صوتی فائل شائع کی ہے جس میں عراقی جنرل محمود فلاحی امریکی سی آئی اے کے اہلکار کو عراق کی رضاکار فورس کی حساس جگہوں کے بارے میں اطلاعات فراہم کررہے ہیں ، تاکہ یہ اطلاعات اسرائیل کو فراہم کی جائیں اور اسرائیل آسانی کے ساتھ عراقی رضاکار فورس (حشد الشعبی ) کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے انھیں ہلاک کردے۔

عراقی فوج کے اعلی افسر کی خیانت پر عراقی قوم محوحیرت ہے۔ اس سلسلے میں عراقی عوام میں اعلی فوجی افسر کی عظیم خیانت پر زبردست غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ عراقی فوج کے اعلی افسر نے سی آئی اے کو جو اطلاعات فراہم کی ہیں وہ سیکیورٹی لحاظ سے کافی خطرناک ہیں۔

ادھر عراقی حکومت نے اس معاملے کو وزارت دفاع کے سپرد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فوجی ماہرین کی طرف سے صوتی فائل کی تصدیق کے بعد اس معاملے کے بارے میں قدم اُٹھائے گی۔ عراقی حکومت نے صوتی فائل کی تصدیق کے لئے حقیقت یاب کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔

ادھرعراق کے حزب اللہ بریگیڈ نے امریکی سی آئی اے کے لئےعراق کے اعلی فوجی افسر کی جاسوسی کی صوتی فائل کے منظر عام پر آنے اور بغداد میں امریکی سفارتخانہ کے تخریبی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغداد میں امریکی سفارتخانہ کو بند کردینا چاہیے۔

فوجی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عراقی جنرل کی صوتی فائل کی تصدیق ہوگئی تو اسے سزائے موت ہوسکتی ہے۔ ذرائع کے مطابق بغداد میں امریکی سفارتخانہ نے بھی امریکی سی آئی اے کے لئے کام کرنے والے عراقی جنرل اور الانبار آپریشن کے کمانڈرجنرل محمود فلاحی کو بچانے کے لئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button