مشرق وسطی

عراقی حزب اللہ نے امریکا کو کھلی دھمکی دے دی

شیعہ نیوز:عراق کی رضاکار فورس الحشد الشعبی میں شامل حزب اللہ بریگیڈ نے امریکا کو کھلی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک سے ایک ایک غیر ملکی فوجی کو نکال باہر نہیں کر دیں گے، تب تک امریکی فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔

حزب اللہ عراق کے سینئر کمانڈر ابو علی العسکری نے ٹوئٹ کیا کہ عراق کے عوام کو ہر طرح کی مزاحمت کا فطری حق ہے۔

انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگرامریکا نے مزاحمتی گروہوں کو نشانہ بنایا تو اسے منہ توڑ جواب کے لئے تیار رہنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ عراقی مزاحمتی گروہوں کا آخری ہدف، ملک پر غیر قانونی قبضہ کرنے والی طاقتوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے تاکہ پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے قانون کو نافذ کیا جا سکے۔

حزب اللہ عراق کے سینئر کمانڈر کا کہنا تھا کہ غدار اور مجرم وہ ہیں جو ملک پر غاصبانہ قبضہ کرنے والی طاقتوں اور قاتلوں کا دفاع کرتے ہیں، نہ وہ جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ ملک کے اقتدار اعلی اور عوام کی جان کی حفاظت کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button