اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں
عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی۔ پیر نورالحق قادری
شیعہ نیوز : پاکستان میں متعین برداراسلامی ملک عراق کے سفیر حامد عباس لفطہ کی وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاکستانی زائرین کی سہولت اور دیگر انتظامات پر مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق عراقی سفیر نےنور الحق قادری کو مجوزہ زیارت پالیسی اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر پیر نورالحق قادری نے کہاکہ عراقی حکومت ہر سال لاکھوں زائرین کی بہترین دیکھ بھال کرتی ہے،بغداد اور نجف ایئرپورٹ پر زائرین کے حفاظتی اقدامات کا خیال رکھا جائے۔
وفاقی وزیر نے عراقی سفیرکو بتایاکہ زائرین کی سہولت کےلیے جامع زیارت پالیسی بنا رہے ہیں۔
عراقی سفیر حامد عباس لطفہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عراقی حکومت چند روز میں زیارت پالیسی سے آگاہ کرے گی، زیارات پالیسی میں زائرین کی صحت و سہولت کو بطور خاص مد نظر رکھا جائے گا۔