
عراقی علاقوں میں ارادۃ النصر کارروائیوں کے چھٹے مرحلے کا آغاز
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی رضاکار فورس ، فوج ، فیڈرل پولیس اور انٹیلیجنس اہلکاروں نے ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لئے ارادۃ النصر نامی کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ شروع کردیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ادارے کے انفارمیشن سینٹر نے اتوار کو صلاح الدین، الانبار، کرکوک صوبوں اور الجزیزہ علاقے میں ارادۃ النصر نامی آپریشن کا چھٹا مرحلہ شروع ہونے کی خبر دی۔
عراق کے سیکورٹی ادارے کے انفارمیشن سینٹر نے عراق کی مشترکہ آپریشنل کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عادل عبدالمہدی کے فرمان سے ارادۃ النصر کارروائیوں کا چھٹا مرحلہ چھے اکتوبر دوہزار انیس کی صبح سے شروع کردیا گیا ہے۔
ارادۃ النصر کارروائیوں کے چھٹے مرحلے کا مقصد دہشت گردوں کو تلاش کر کے ان کا صفایا کرنا، ان کے خفیہ ٹھکانوں کو تباہ کرنا ، دہشت گردی کی جڑوں اور ان کے ذرائع کو ختم کرنا ، پولیس، عدالت کو مطلوب ملزموں اور مجرموں کو گرفتار کرنا اور صلاح الدین ، الانبار ، کرکوک صوبوں اور الجزیرہ علاقوں میں امن و امان اور سیکورٹی قائم کرنا ہے۔