مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کا ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز: عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کا کہنا ہے کہ اس نے جمعرات کو مقبوضہ فلسطینی اراضی میں صیہونی دشمن کے اہم اہداف پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج اپنے ایک بیان میں مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں ایک اہم ہدف پر ڈرون حملے سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فلسطینیوں کی حمایت میں اس نوعیت کی مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی تھاڈ ایئرڈیفنس سسٹم کوئی نئی چیز نہیں بلکہ دشمن کی نفسیاتی جنگ کا حصہ ہے، وزیر دفاع

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے فلسطین کے جنوبی بندرگاہی شہر ایلات میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمت نے مزید وضاحت کی کہ اس نے اپنے نئے آپریشن میں کامیکاز ڈرون کا استعمال کیا اور یہ دوسری کارروائی تھی جس میں صحرائے نقب کو نشانہ بنایا گیا۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق غزہ پر قابض صیہونی فوج کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں 42,438 افراد شہید  99,246 زخمی ہوئے ہیں اور اس پٹی کی 90 فیصد آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button