مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی جماعتوں کا جمعہ کو امریکہ کے خلاف ملین مارچ کا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں نے عراق سے امریکی فوج کے انخلا اور خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ پالیسیوں کے خلاف جمعہ کے دن احتجاجی مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی مختلف سیاسی شخصیات اور جماعتوں نے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کا خیر مقدم کیا ہے اس درمیان عراق کی سبھی جماعتوں نے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو امریکہ مخالف ملین مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں ۔

عراق کی اسلامی تنظیم حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

عراق کی تنظیم حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عراق اور خطے سے امریکی فوج کے مکمل خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور امریکہ کو خطے سے نکال کر دم لیں گے۔

عراق کی حزب اللہ تحریک نے بھی ملک سے امریکی فوج کو نکال دینے کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں بل کی منظوری کے بعد غاصب امریکی فوج کی جارحیتوں میں اضافہ ہوا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ غاصب امریکی فوج کو عراق سے باہرجانا ہی ہوگا۔

عراق کے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر ، البدر تنظیم کے سربراہ ہادی العامری عصائب اہل الحق اور النجبا کے سربراہوں نے جمعہ کو پورے ملک میں ملین مارچ کی کال دی ہے۔

مقتدی صدر نے اپنے بیان میں اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جارح امریکی فوج نے عراق کی فضائی حدود اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کی ہے عراقی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ پوری طرح متحد ہوجائیں اور اپنا عزم و ارادہ فولادی بنا لیجئے اور دنیا والوں پر ثابت کردیجئے کہ عالمی سامراج کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے۔

اس سے پہلے صدر دھڑے کے سربراہ مقتدی صدر اورعراق کے اسلامی استقامتی گروہوں عصائب اہل الحق اور النجباء تحریک کے سربراہوں قیس الخزعلی اور شیخ اکرم الکعبی نے عراقی پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل کی پرزور حمایت کرتے ہوئے عراقی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعہ کو پورے ملک میں ہونے والے امریکہ مخالف ملین مارچ میں شرکت کریں۔

عراق کے کارگزار وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں جرمنی کی وزارت خارجہ کے سینیئر عہدیدار فیلپس اکرومین اور بغداد میں جرمن سفیر سے ملاقات میں کہا کہ عراقی حکومت امریکی فوج کے انخلا کے بارے میں پارلیمنٹ میں منظور ہونے والے بل پر مکمل طور پر عمل کرے گی اور امریکی فوج کو عراق سے نکلنا ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button