عراقی تیل کمپنی پر داعشی دہشت گردوں کےحملے کی کوشش ناکام
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراقی فورسز نے صوبہ صلاح الدین کے علاقے’’ علاس ‘‘ میں تیل کمپنی پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے علاس میں تیل فیلڈ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد داعشی دہشت گردوں کو ہلاک یا زخمی کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپوں میں 5عراقی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
داعشی دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین میں واقع تیل فیلڈ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دو اہم چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔
عراقی فورسزنےتیل کمپنی تک پہنچے پہلے ہی داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے متعدد دہشت گرد ہلاک یا زخمی ہوئے اور کمپنی محفوظ رہی۔
دوسری طرف صوبہ کرکوک کے علاقے’’رابرین الثانیہ‘‘ میں بم دھماکہ کیا گیا ہے جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گردوں کو امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے۔