عراقی پولیس اور الحشد الشعبی نے اربعین کے لئے سیکیورٹی پلان کا اعلان کردیا
شیعہ نیوز:عراق کی دیوانیہ پولیس کے کمانڈر نے اربعین حسینی کے زائرین کے لئے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات کا اعلان کیا۔
دیوانیہ پولیس کے کمانڈر نے زیارت اربعین کے سیکیورٹی پلان کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پلان میں سیکیورٹی اداروں کے مختلف شعبے کردار ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق دیوانیہ پولیس کے کمانڈر عبطان محمد المطلک الشبلی نے کہا کہ اربعین سیکیورٹی پلان میں ملک بھر سے کربلا جانے والے مختلف راستوں میں موجود موکبوں کی سیکیورٹی اور باہر ممالک سے آنے والے زائرین کی حفاظت شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی پلان میں زائرین کی تلاشی، تربیت یافتہ کتوں کا استعمال، خواتین کی تلاشی کے مخصوص کیبن اور کربلا جانے والے راستوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امام حسین(ع) کے اربعین کا سیکیورٹی پلان سیکورٹی اور اینٹیلیجنس اداروں کے مختلف شعبوں کی موجودگی میں جائزہ لیا گیا ہے۔
اس سے پہلے عراقی صوبائی حکام نے بھی اعلان کیا تھا کہ زمینی باڈروں سے عراق میں داخل ہونے والے زائرین کے لئے تمام سہولیات کا انتظام کیا جارہا ہے اور زائرین کے ٹہرنے کی جگہوں پر سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ طبی عملے کو بھی تعینات کیا جارہا ہے۔
جبکہ گزشتہ روز عراقی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے اعلان کیا تھا کہ اربعین حسینی کے آغاز سے پہلے پیشگی حفاظتی اور سیکیورٹی آپریشنز انجام دیئے جارہے ہیں۔ اعلان کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد مختلف علاقوں کی چھابین اور انہیں کلیئر کرنا ہے جبکہ آپریشنز ۲۰ دن سے زائد عرصے تک جاری رہیں گے۔
الحشد الشعبی کے اہلکار نے اعلان کیا کہ یہ آپریشنز بابل کے شمالی، کربلا کے شمالی اور صحرائے نجف کی جانب کربلا کے مغربی علاقوں میں کئے جار رہے ہیں جن کا مقصد ان تمام علاقوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اور سیکیورٹی اداروں میں مکمل ہماہنگی پائی جاتی ہے۔ یہ آپریشنز فیڈرل پولیس، الحشد الشعبی کی اینٹلیجنس، قومی سلامتی اور انٹیلی جنس اداروں کی باہمی مشارکت سے انجام دیئے جارہے ہیں۔