عراق کے سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی صدر نے انتخابات میں شرکت کا فیصلہ کر لیا ہے۔
شیعہ نیوز: عراق کے صدر گروہ کے سربراہ اور معروف مذہبی رہنما مقتدی صدر نے پارلیمنٹ کے انتخابات میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کو بدلتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کے اگلے انتخابات میں شرکت کریں گے۔
مقتدی صدر نے آج شام خبر دی کہ سیاسی دھڑے سے انہوں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیا ہے جو حالات کو بدلنے کا اعلامیہ ہے۔
الغدیر چینل نے مقتدی صدر کے حوالے سے بتایا کہ اس کاغذ میں اصلاحی پہلو ہیں اور بدعنوانی کے خاتمے کا مقدمہ ہے۔
انہوں نے عراقی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے سے پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ مصلحت کا تقاضہ ہے کہ میں انتخابات میں شرکت کروں، اسی لئے عزم و ارادے کے ساتھ انتخابات میں شرکت کروں گا۔
صدر دھڑکے سربراہ کا کہنا تھا کہ میں انتخابات میں شرکت کروں گا تاکہ عراق کو بد عنوانی اور غاصبانہ قبضے سے نجات دلاؤں۔
انہوں نے گزشتہ مہینے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ موجودہ اور آنے والی حکومت میں شریک ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔
انہوں نے ملک کی موجود سیاسی سرگرمیوں کو قوم کی بے عزتی کی کوشش قرار دیا تھا اور عراق میں شام و افغانستان کے ڈرامے کی بابت خبردار کیا تھا۔